اقلیتوں کے فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے حکومت پابند عہد ہے: چندن کمار
مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائی جانے والی ہر اسکیموں کو عام کرنے کی ضرورت ہے. اور خاص طور پر اقلیتی طبقے کے لئے چلائی جانے والے تمام منصوبوں کو اقلیتی برادری تک پہنچانے کی ضرورت ہے. اس کے لئے ہر سطح پر اقلیتی طبقے کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے. مذکورہ باتیں محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے ضلع افسر چندن کمار شہر میں واقع گرلز اقلیتی ہاسٹل ارگڑہ چوک میں طالبات کے درمیان ایک کوئز کمپیٹیشن کے موقع پر کہ رہے تھے. انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اقلیتوں کی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے کئی طرح کے منصوبے چلا رہی ہیں. اس پیغام کو ہر شہر قریہ اور گاؤں تک پہنچنس چاہئے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے. واضح رہے کہ محکمہ اقلیتی بہبود بہار پٹنہ کی ہدایات کی روشنی میں اقلیتی گرلز ہاسٹل ارگڑہ چوک کٹیہار میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مسز جینتی، اسسٹنٹ ڈائرکٹر، اقلیتی بہبود محکمہ بہار پٹنہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے طور پر کوئز کمپیٹیشن, مکالمہ اور تقریری انعامی مقابلہ پروگرام کرایا گیا تھا. اس پروگرام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا. اس کے علاوہ ہاسٹل میں رہ کر انٹرمیڈیٹ میں بہتر نمبر حاصل کرنے والی طالبہ اور ہاسٹل کے میس اور ہاسٹل کے بہتر انتظام و انصرام, آرٹ اور کلچر کے شعبہ میں بہترین مظاہرہ کرنے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ 80 بستر والے اقلیتی گرلز ہاسٹل ارگڑہ چوک کٹیہار بہتر ڈھنگ سے تمام لوازمات اور سہولیات کے ساتھ چلائی جا رہی ہیں. ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبہ کو ہر ماہ فی کس رقم 1000 روپے, 9 کلو چاول اور 6 کلو گندم دی جاتی ہے. اس کے علاوہ طالبہ کے پاس بیڈ، کرسی، میز اور کتابوں کے ساتھ اسمارٹ کلاس روم کی سہولت بھی موجود ہے۔ پڑھنے کے لیے کتابوں کے ساتھ لائبریری بھی موجود ہیں. ساتھ ہی میس کی سہولیات اور صاف پانی آر او فریجر واشنگ مشین وغیرہ کی سہولیات بھی موجود ہیں. پروگرام کو کامیاب بنانے میں مسٹر چندن کمار، اسسٹنٹ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کٹیہار ہاسٹل انچارج معصومہ خانم اور ضلع اقلیتی بہبود کے دفتر کے تمام ملازمین موجود تھے۔