« महियारपुर में लगी भीषण आग 8 घर जल कर राख। « मनिहारी प्रशासन के ओर से चलाया जा रहा सामुदायिक किचन,मेधनीपुर नौजवान कमिटी के द्वारा किया गया बर्तन वितरण। « जेडीयू सांसाद ने किया मतदान। « इंडिया गठबंधन से कांग्रेस के प्रत्यासी तारिक़ अनवर ने किया मतदान। « NDA और इंडिया गटबंधन के बीच है सीधी टक्कर। « पूर्व डिप्टी सीएम तारकिशोर प्रसाद ने किया मतदान,कहा लोकतंत्र में बने हिस्सा। « पूर्व राज्यसभा सांसद सह जेडीयू नेता डॉ0 अहमद असफाक करीम ने अपनी पत्नी के साथ किया मतदान। « कटिहार में दूसरे चरण का मतदान शुरू,जिले में 18 लाख 33 हजार 9 मतदाता करेंगे मतदान। « मनिहारी नगर के बल्दियाबाड़ी वार्ड संख्या में लगी भीषण आग « मुख्यमंत्री नीतीश कुमार ने जनसभा को संबोधित कर मुस्लिम वोट पर किया अटैक।
«Back
لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں کٹیہار سے انڈیا اتحاد کے امیدوار طارق انور نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
  • Politics
  • 2024-04-04 09:02:05
  • کٹیہار محمد مرشد عالم

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں کٹیہار سے انڈیا اتحاد کے امیدوار طارق انور نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

دوسرے مرحلے میں کٹیہار میں 26 اپریل کو لوک سبھا انتخابات ہوں گے۔ اس کےپیش نظر کل یعنی 4 اپریل کو وہاں نامزدگی کی آخری تاریخ ہے۔ تاہم کانگریس امیدوار کو لے کر آخری دور تک کنفیوژن برقرار رہی۔ 2 اپریل کو طارق انور کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔ اس سے قبل طارق انور کاغذات نامزدگی جمع کرانے بیٹھے رہے۔ لیکن اعلان کرنے میں بہت دیر ہو چکی تھی۔ اس کے بعد طارق انور نے کہا کہ وہ 3 اپریل کو کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ فی الحال کانگریس کے امیدوار طارق انور نے کٹیہار میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ گرینڈ الائنس کی جانب سے طارق انور کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر اکھلیش سنگھ بھی نامزدگی میں حصہ لینے کے لیے ہیلی کاپٹر سے شہر کے ایل ڈبلیو سی میدان میں پہنچ کر پارٹی دفتر راجیندر أشرم پہنچے۔ اس موقع پر طارق انور نے کہا کہ کٹیہار میں روزگار کا بحران بڑا مسئلہ ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے مسائل ہیں. جن پر ہماری نظر ہے. جیتنے کے بعد یہاں ترقی کی گنگا بہے گی. انہوں نے کہا کہ اب کی بار این ڈی اے الءنس سے ہماری جیت یقینی ہے۔ کیوں کہ یہاں کی عوام مہنگایء اور بے روزگاری سے پریشان ہے۔ گرینڈ الائنس کے اتحاد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پورا گرینڈ الائنس ان کے حق میں متحد ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلع صدر سنیل کمار یادو آفتاب کنچن پنکج تماکھو والا, محمد سعود عالم, التمش دیوان کے علاوہ سینکڑوں پارٹی کارکنان موجود تھے.